منگلورو19؍ستمبر (ایس او نیوز) تھوکٹّو میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایرناکولم کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان انوپ (23سال) کی موت واقع ہوگئی ہے۔
معلوم ہواہے کہ انوپ دیرلکٹّا کے ایک اسپتال میں ٹیکنی شین کے طور پر کام کررہا تھا۔چونکہ انوپ کا بھائی اس سے ملاقات کے لئے شہر میں آیا ہواتھا ، اس لئے اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ وہ بھائی سے مل کر واپس دیرلکٹّا کی طرف لوٹ رہا تھا۔ تھوکٹّو جنکشن پر کار ڈرائیور نے جب اچانک بریک لگائے تو کار الٹ گئی ، اور انوپ کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ اس کے دیگر ساتھی بلال، جارج، آنند اور انوپ شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں علاج کے لئے دیرلکٹّا اسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔منگلورو ساؤتھ ٹریفک پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔